• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں سب اچھا ہے کا دعویٰ درست نہیں: بھارتی میڈیا

مقبوضہ کشمیر میں سب بہتر ہونے کے بھارتی حکومت کے دعوے کو ان کے اپنے ہی میڈیا نے جھٹلا دیا۔

مقبوضہ کشمیر میں جمعے کی نماز کے بعد احتجاج کے باعث وادی کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے، مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کا لاک ڈاؤن 68 ویں روز میں داخل ہو گیا ہے۔

بھارتی نیوز چینل نے اپنی رپورٹ میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے بھارتی حکومت کے مقبوضہ وادی میں سب اچھا ہونے کے دعوے کو مسترد کر دیا۔

بھارتی چینل کی رپورٹ کے مطابق 5 اگست سے اب تک وادی میں پتھراؤ کے 306 واقعات پیش آئے ہیں۔

رپورٹ میں بھارتی حکومت کے مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست سے اب تک کوئی گولی نہ چلنے کے دعوے کو بھی مسترد کیا گیا ہے اور 4 ستمبر کو پیلٹ سے زخمی ہو کر دم توڑنے والے کشمیری نوجوان اسرار احمدکا تذکرہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: اقوام متحدہ کشمیری بچوں کی مدد کرے: ملیحہ لودھی

دوسری جانب کشمیریوں نے قابض بھارتی حکومت کے ٹریول ایڈوائزی ختم کرنے کے اقدام کو بھی دھوکا قرار دیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں سفری پابندیاں ختم کرنے پر کشمیریوں کا کہنا ہے کہ اس اعلان کے ذریعے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، سفری پابندیاں ختم کرنے کا نام نہاد انتظامیہ کا فیصلہ ناکام ثابت ہوا ہے۔

تازہ ترین