• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی نے بڑی حماقت کی اور آخری پتہ کھیل دیا، وزیراعظم

مودی نے بڑی حماقت کی اور آخری پتہ کھیل دیا، وزیراعظم


وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نریندر مودی نے اتنی بڑی حماقت کی ہے اور اپنا آخری پتہ کھیل دیا ہے۔

اسلام آباد میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ مودی سمجھتا ہے کشمیری بھیڑ بکری کی طرح ان کا فیصلہ مان لیں گے، موت کا خوف ختم ہوچکا ہے کرفیو اٹھتے ہی لاکھوں کشمیری سڑکوں پر نکلیں گے۔

مودی حماقت کرتے ہوئے آخری پتہ کھیل چکا ، وزیر اعظم
عمران خان اسلام آباد میں خطاب کر رہے ہیں

عمران خان نے کہا کہ دنیا بھارت کو ایک منڈی اور مالی مفاد کی نظر سے دیکھتی ہے۔

وزیراعظم نے عالمی میڈيا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہانگ کانگ احتجاج کو نمایاں کوریج دی جاتی ہے اور اسے جمہوری تحریک قرار دیا جاتا ہے، لیکن مقبوضہ کشمیر کو نظر انداز کیا جاتا ہے، یہ عالمی میڈیا کا دہرا معیار ہے۔

تازہ ترین