قصور میں گرفتاری سے بچنے کے لیے ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب ملزم نے خودکشی کرلی۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے پیال کلاں میں ملزم ماجد عرف نواز کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا جس پر ملزم نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر فائرنگ کر دی اور فرار ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کے بعد اپنے ہی پستول سے خودکشی کرلی، ماجد ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔
تھانہ منڈی عثمان والا پولیس نے موقع سے ایک عدد پستول برآمد کر کے لاش کو قبضے میں لے لیا۔
واضح رہے کہ ملزم نے چونیاں روڈ پر گزشتہ رات واردات کے دوران خاتون کو فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا۔