• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود سے سب اختلافات ختم ہوگئے، ترین

شاہ محمود سے سب اختلافات ختم ہوگئے، ترین


تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے سب اختلافات ختم ہوگئے ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے انکشاف کیا کہ حج پر جانے سے پہلے شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی تھی، ہم دونوں بہت گرمجوشی سے بغل گیر بھی ہوئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاہ محمود قریشی اور میرا دل مکمل طور پر صاف ہے۔

جہانگیر ترین نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ ن، مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ دھرنے میں شامل ہونے کے معاملے پر تقسیم کا شکار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ پہلی بار پارلیمنٹ سے باہر ہوئے ہیں۔

تازہ ترین