• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمن کیخلاف ہرزہ سرائی ناقابل برداشت ہے، قاری عثمان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام کے رہنماء قاری محمد عثمان نے کہاہے کہ جو طاقت کے بل بوتے پر آزادی مارچ کو روکنے کی دھمکی دے رہے ہیں وہ 27 اکتوبر کے بعد وہ منظر عام پر نہیں ہوں گے، وزراء ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مولانا فضل الرحمن کے خلاف ہرزہ سرائی کررہے ہیں جوناقابل برداشت ہے، اینٹ کاجواب پتھر سے دینا جانتے ہیں، کشمیر کا سودا کرنے والے کس منہ سے کشمیر کی بات کرتے ہیں، آزادی مارچ کے سیلاب کو روکنا سلیکٹڈ طبقے کے بس کی بات نہیں، ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفترمیں مختلف وفودسے گفتگوکرتے ہوئے کیا، قاری محمد عثمان نے کہا کہ آزادی مارچ کے اعلان نے نااہل حکمرانوں کے ایوانوں میں زلزلہ برپاکیاہے، وہ ہوش وحواس کھوبیٹھے ہیں اور انہیں کچھ سمجھ نہیں آرہی کہ کیاکریں، قاری محمد عثمان نے کہاکہ تمام اپوزیشن پارٹیوں سمیت پوری قوم مولانا فضل الرحمن کی پشت پرہے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی اگر کوئی حیثیت نہیں تو وزراء کا واویلا کس بات پرہے۔

تازہ ترین