کراچی( اسٹاف رپورٹر) قومی گیمز کے لئے سندھ کی جوڈو ٹیم کا اعلان کردیا گیا ، جس میں محمد شایان، محمد علی رشید، اویس مبارک، شہروز رضی، دلاور خان،آشارم احمد ، حرمت منصور، کائنات عارف، اسر وسیم، فاطمہ عرفان، ایمان ریاض شامل ہیں،دریں اثناءقومی گیمز کے لئے سندھ ایتھلیٹکس ٹیم کی تشکیل کے سلسلے میں سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر نگرانی ٹرائلز15اکتوبر کو پاکستان اسپورٹس بورڈ کراچی سینٹر پر لیے جائیں گے، سلیکشن کمیٹی کے چیئر مین زاہد علی رضوی ہونگے، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت اور محمد اصغر بلوچ بطور آبزرور ٹرائلز دیکھیں گے جبکہ سندھ حکومت کا ایک نمائندہ بھی ٹرائلز دیکھےگے ۔ قومی گیمز کے لئے سندھ تھرو بال ٹیم کے ٹرائلز مکمل ہوگئے جس کے بعد 30خواتین اور22مرد کھلاڑیوں کو منی اسپورٹس کمپلکس ناظم آباد میں شروع ہونے والے کیمپ میں مدعو کیا گیا ہے،پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایاکہ نیشنل گیمز کے لئے مردوں اور خواتین کی چھ، چھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ سندھ رسہ کشی ٹیم کے ٹرائلز کے ایچ اے اسپورٹس کمپلکس میں ہوئے جس میں صوبے کے55کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔