• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیبلشمنٹ نے سیاسی معاملات سےخود کو علیحدہ کرلیا، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہماری اطلاعات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ نے خود کو سیاسی معاملات سے علیحدہ کرلیا ہے اور وہ غیر جانبدار رہے گی۔ ہفتے کو راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہماری اطلاع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ سیاسی معاملات سے قطعی طور پر علیحدہ ہے اور میں امید کرتا ہوں آزادی مارچ کے حوالے سے اپنی غیر جابنداری برقرار رکھے گی۔
تازہ ترین