کوئٹہ(پ ر)اسلامیہ ہائی اسکول کے سابق ہیڈ ماسٹر ماہر تعلیم محمد یوسف بھٹی لاہور میں انتقال کرگئے۔ انہوں نے تعلیمی میدان میں کارہائے نمایاں سرانجام دیئے بالخصوص انجمن اسلامیہ بلوچستان کے زیرانتظام چلنے والے اداروں میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مرحوم طویل عرصے تک اسلامیہ ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹر رہے، ان کے شاگردوں کی تعداد ہزاروں میں ہے۔درایں اثناء فیاض حسن سجاد ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین محمد سلمان فیاض کوارڈینیٹر سید سلیم رضا ایڈووکیٹ اور سیکرٹری اطلاعات عبدالوحید یوسفزئی نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔