• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس اور یورپ میں ہزاروں مظاہرین نے شام میں ترکی کی جانب سے کی جانے والی کارروائی کی مذمت کی ہے، کرد مظاہرین نے مارسیلی میں ، شام میں ترک فوجی کارروائی کی مذمت کے لیے مارچ کیا۔

کرد مظاہرین 12 اکتوبر 2019 کو مارسیلی میں شام میں ترک فوجی کارروائی کی مذمت کے لیے مارچ کر رہے ہیں، شام کے کردوں کی حمایت اور ترکی کی جارحیت کے خلاف ہزاروں مظاہرین اور بائیں بازو کی سیاسی شخصیات نے فرانس کے متعدد شہروں اور متعدد یورپی شہروں میں مظاہرہ کیا۔

گزشتہ روز پیرس کے ساتھ ساتھ متعدد فرانسیسی اور یورپی شہروں میں کئی ہزار افراد ترکی کی جانب سے جاری فوجی کارروائی کے خلاف شام کے کردوں کی حمایت کے لیے جمع ہوئے۔

انتظامیہ کے مطابق یہ مظاہرہ پیرس میں ہوا جس میں 20 افراد جمع ہوئے، شرکاء نے ’ اردوان دہشت گرد ہے‘ کا نعرہ لگایا۔

بائیں بازو کی جماعتوں (ریڈیکل لیفٹ ، سوشلسٹ اور ایکولوجسٹ) سے تعلق رکھنے والے متعدد فرانسیسی پارلیمنٹیرینز نے ترکی کے جارحیت کی مذمت کرنے والی ریلی میں شرکت کی۔

اس احتجاج کے دارون 38 سالہ ڈینس کا کہنا تھا کہ یورپ کو ایک آواز کے ساتھ بات کرنا ہوگی، فرانس کو کردوں کا دفاع کرنا چاہئے۔

ہفتے کے روز متعدد دوسرے یورپی ممالک میں بھی کردوں سے حمایت کا اظہار کیا گیا ، جرمنی میں مظاہرے میں شریک ہونے کے لیے کئی شہروں سے ہزاروں افراد جمع ہوئے ۔ قبرص ، ایتھنز ، وارسا ، برسلز اور دی ہیگ میں بھی اسی طرح کی ریلیاں نکالی گئیں۔

تازہ ترین