• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم آزاد کشمیر کی بھارتی فائرنگ کا نشانہ بننے والوں کی عیادت

وزیراعظم آزاد کشمیر کی بھارتی فائرنگ کا نشانہ بننے والوں کی عیادت


وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والے کشمیریوں کی عیادت کی۔

راجا فاروق حیدر نے سی ایم ایچ مظفر آباد میں کنٹرول لائن (ایل او سی) پر بھارتی فائرنگ کا نشانہ بننے والے شہریوں سے ملاقات کی اور ان میں امدادی چیک بھی تقسیم کیے۔

انہوں نے زخمیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کا شکار ہونے والوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

راجا فاروق حیدر نے مزید کہا کہ زخمی افراد کے علاج کے اخراجات آزاد کشمیر حکومت برداشت کرے گی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کمانڈر سی ایم ایچ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں، وسائل فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیز فائر لائن کے اس پار ہمارے بھائی قربانیاں دے رہے ہیں، جو رائیگاں نہیں جائے گی۔

تازہ ترین