• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہی جوڑے کی آمد، پنڈی لاہور کے رکشے سج گئے

برطانوی شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان پر پاکستانی قوم کی تیاریاں عروج پر ہیں، راولپنڈی اور لاہور میں رکشوں کو خیر مقدمی پینٹنگز سے سجا دیا گیا۔

شاہی جوڑے کی آمد، پنڈی لاہور کے رکشے سج گئے


برطانوی شاہی جوڑا پرنس ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن کے دورہ پاکستان پر راولپنڈی اور لاہور میں رکشوں کو روایتی انداز میں خیر مقدمی پینٹنگز سے سجایا گیا ہے۔

رکشوں پر پاکستان اور برطانیہ کے جھنڈے انتہائی خوبصورتی سے پینٹ کیے گئے ہیں، جبکہ رکشوں پر شاہی جوڑے کے لیے خیر مقدمی کلمات کے ساتھ ساتھ موروں کی تصاویر بنائی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ 37 سالہ برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیتھرین (کیٹ) الزبتھ مڈلٹن جنہیں بالترتیب ڈیوک اینڈ ڈچز آف کیمبرج کہا جاتا ہے، آج اپنے بچوں کے ساتھ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

تیرہ برس بعد ہونے والا شاہی خاندان کے کسی فرد کا پاکستان کا یہ اپنی نوعیت کا ایک مختلف دورہ ہے۔ 2006ء میں ولیم کے والد شہزادہ چارلس اپنی اہلیہ ڈچز آف کورن وال کمیلا پارکر کیساتھ اکتوبر 2005ء کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے پاکستان آئے۔

تازہ ترین