آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ 15؍ربیع الاوّل 1441ھ 13؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

جاپان میں سمندری طوفان ’ہیگی بیز‘سے 35 افراد ہلاک

جاپان میں سمندری طوفان’ہیگی بیز‘سے 35 افراد ہلاک


جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں سمندری طوفان’ہیگی بیز‘ کے باعث 35 افراد ہلاک اور 180 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان میں آنے والے سمندری طوفان ’ہیگی بیز‘ کو گزشتہ 60 سالوں بعد خطرناک ترین طوفان کہا جارہا ہے جس میں لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر واقعات میں 35افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے جب کہ 180 سے زائد زخمی ہیں اور درجنوں افراد لاپتہ ہیں۔

موسلا دھار بارش کے بعد ٹوکیو سمیت متعدد علاقوں میں سیلابی صورتِ حال کا سامنا ہے، متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو ریسکیو کرنے کا عمل جاری ہے۔

طوفان سے متاثرہ علاقوں میں اب تک 92 ہزار سے زائد گھروں کی بجلی منقطع ہے جبکہ طوفان کی شدت اب کم ہوگئی لیکن بارشوں کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا۔

دو روز قبل ٹوکیو سے ٹکرانے والے طوفان ’ہیگی بیز‘ نے ملک کے مشرقی حصے میں شدید تباہی مچائی۔

موسلادھار بارشوں کے بعد ٹوکیو اور فوکوشیما سمیت کئی علاقے زیرِ آب آگئے، دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہو گئی جبکہ سمندر میں لہریں بلند ہو گئیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید