• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوگ 6 ماہ صبر کریں معیشت میں استحکام آئے گا، جہانگیر ترین

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہےکہ اوپر کی سطح پر معیشت میں استحکام آرہا ہے، وہ مانتےہیں کہ مہنگائی ہے لیکن سال چھ ماہ صبر کریں ملکی معیشت میں پائیدار استحکام آجائے گا۔

پشاور میں تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف ساری اپوزيشن اکٹھی ہورہی ہے لیکن عمران خان سب کا مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومتوں نے ملک میں لوٹ مار مچائی ہوئی تھی، مگر عمران خان نے آکر اسے بند کردیا ہے ۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ خان صاحب نے اقتدار میں آتے ہی نئے پروجیکٹ پر کام شروع کیا ہے جس سے ملک آگے بڑھے گا اور لوگوں میں خوشحالی آئے گی، لوگوں کو پیسے دینے کے بجائے انہوں نے خود مختار بنانے کا کام شروع کیا ہے۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ اگر لوگ مرغی اور چوزے پال لیں تو ملک کی معیشت بہتر ہوسکتی ہے اور روزگار بھی بڑھے گا۔

تازہ ترین