آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 20؍ربیع الاوّل 1441ھ 18؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

جج وڈیو اسکینڈل: گرفتار ملزم نے ارشد ملک کی ویڈیو بنانے کا اعتراف کرلیا

جج وڈیو کیس میں گرفتار ایک ملزم فیصل شاہین نے مجسٹریٹ کے روبرو بیان میں سابق جج ارشد ملک اور ناصر بٹ کی وڈیو بنانے کا اعتراف کیا ہے۔

ملزم نے اپنے بیان میں کہا کہ جج ارشد ملک اور ناصر بٹ کی ملاقات کی وڈیو اس نے بنائی اور ناصر بٹ کے سہولت کار کا کردار ادا کیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

جج وڈیو کیس میں گرفتار 2 ملزمان حمزہ بٹ اور فیصل شاہین کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج راجا جواد عباس حسن کے روبرو پیش کیا گیا۔

ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ ملزم فیصل شاہین کا مجسٹریٹ کے روبرو بیان ریکارڈ کرایا گیا ہے جس میں ملزم فیصل شاہین نے جج ارشد ملک اور ناصر بٹ کی وڈیو بنانے کا اعتراف کر لیا ہے۔

ملزم نے اپنے بیان میں کہا کہ جج ارشد ملک اور ناصر بٹ کی ملاقات میں وڈیو اس نے بنائی اور وڈیو بنانے میں ناصر بٹ کے سہولت کار کا کردار ادا کیا۔

عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا جبکہ دوسرے ملزم حمزہ بٹ سے مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع کرتے ہوئے 17 اکتوبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کاحکم دیا۔

قومی خبریں سے مزید