لاہور(خصوصی نمائندہ) جنرل ہسپتال سے راولپنڈی میں ڈینگی کے مریضوں کو طبی خدمات فراہم کرنے کیلئے15 رکنی ڈاکٹروں کی چوتھی ٹیم روانہ ہو گئی،پروفیسر الفرید ظفر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے احکامات کی روشنی میں راولپنڈی میں ڈینگی کے آخری مریض کے صحت یاب ہونے تک ڈاکٹروں اور نرسوں کو بھیجا جاتا رہے گا ۔ انہوں نے ڈاکٹروں سے بھی کہا کہ و ہ راولپنڈی کے ڈینگی کے مریضوں کی صحت یابی کو قومی مشن سمجھ کر طبی سہولتیں بہم پہنچائیں اور اُن کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔