• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خبر کی بنیاد پر صحافیوں پر ملک دشمنی کا الزام درست نہیں‘بی یو جے

کوئٹہ( این این آئی)بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دالبندین پولیس کی جانب سے ایک خبر کو بنیاد بنا کر پریس کلب کے صدر صحافی علی رضا رند پر بے بنیاد الزمات عائد کئے گئے جس کی بی یو جے شدید مذمت کرتی ہے ،کسی بھی خبر کو بنیاد بنا کر صحافیوں پر ملک دشمنی اوربلیک میلر ہونے کے سنگین الزمات لگانے کا وطیرہ ترک کرنا چاہئے ،جو خبر شائع ہوئی ہے وہ قتل کے مقدمے کی منتقلی سے متعلق ہے اس میں ملک دشمنی اور بلیک میلنگ جیسے سنگین الزامات کی منطق جھاڑنا کسی صورت قابل اعتماد نہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ ہم نے بارہا واضح کیا ہے کہ اگر کسی صحافی سے متعلق کسی کو کوئی شکایت ہے تو شکایت کے ازالے کیلئے بی یو جے کا پلیٹ فارم موجود ہے ،بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان میں 40 سے زائد صحافیوں نے جام شہادت نوش کی لیکن کسی دھونس و دھمکی سے مرعوب ہوکر حق و سچ پر سمجھوتہ نہیں کیا ،بیان میں آئی جی پولیس سے صحافی پر بے بنیاد الزام تراشی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیاہے ۔
تازہ ترین