• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کی کوٹ لکھپت جیل میں حمزہ سے ملاقات، آزادی مارچ سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے کوٹ لکھپت جیل میں قید اپنے بیٹے حمزہ شہباز سے ملاقات کر کے ان کی خیریت دریافت کی ۔ ملاقات کے دوران مجموعی صورتحال خصوصاً جے یو آئی (ف) کے آزادی مارچ اور شریف خاندان پر چلنے والے کیسز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔حمزہ شہباز کے ساتھ ملاقات کیلئے ہفتے کا دن مخصوص ہے لیکن شہباز شریف پارٹی اجلاس کی وجہ سے ملاقات کیلئے نہیں آسکے تھے اور خصوصی اجازت کے بعد حمزہ شہباز سے جیل میں سوموار کے روز ملاقا ت کی ۔
تازہ ترین