• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پی ٹی آئی جاپان کی تنظیم کو تحلیل کردیا گیا
نئے الیکشن تک کوئی بھی فرد تحریک انصاف کا عہدہ استعمال کرنے کا اہل نہیں ہوگا۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاپان کی تنظیم کو تحلیل کردیا گیا،  جس کے بعد تحریک انصاف جاپان کے صدر احمد سعید بھٹی اور ان کی کابینہ تحلیل ہوگئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف آرگنائزیشن آف انٹرنیشنل چیپٹرز کے سیکریٹری ڈاکٹر عبداللّٰہ رائر کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے تحریک انصاف جاپان کی تنظیم کو تحلیل کردیا گیا ہے اور نئی ممبر سازی اور نئے الیکشن کے انعقاد تک کوئی بھی فرد تحریک انصاف کا عہدہ استعمال کرنے کا اہل نہیں ہوگا۔

پی ٹی آئی جاپان کی تنظیم کو تحلیل کردیا گیا
پاکستان تحریک انصاف آرگنائزیشن آف انٹرنیشنل چیپٹرز کا سرکلر

اگر کوئی بھی رکن نظم و ضبط کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا تو اس کے خلاف سخت پارٹی ایکشن لیا جائے گا جبکہ پارٹی کے اگلے الیکشن کی تاریخ کا اعلان مستقبل قریب میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف جاپان میں پارٹی کے سابق صدر جاوید نیازی اور حالیہ تحلیل ہونے والے صدر احمد سعید بھٹی فعال رہے ہیں تاہم دونوں میں اختلافات کے سبب پارٹی کو انتشار سے بچانے کے لیے پارٹی کی مرکزی قیادت نے نئے اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا فیصلہ کیا ہے تاکہ پارٹی کو متحد کیا جاسکے اور نئے غیر جانبدارانہ اور منصفانہ الیکشن کے زریعے متفقہ قیادت کو تحریک انصاف جاپان کی قیادت سونپی جاسکے۔

تازہ ترین