• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

امریکا ایران تعلقات انتہائی پیچیدہ، بہتری کی امید ہے، عمران خان

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے تعلقات انتہائی پیچیدہ ہیں تاہم مجھے امید ہے کہ اس میں بہتری آئے گی۔

امریکا کے ساتھ ایران کے موجودہ تعلقات ایران کی طرف سے مشترکہ جامع لائحہ عمل جس کو ایران ایٹمی معاہدہ بھی کہا جاتا ہے، سے نکلنے کے بعد صدر ٹرمپ کی طرف سے دباؤ ڈالنے کے سلسلہ میں لگائی گئی پابندیوں کے بعد کم ترین سطح پر آئے ہوئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا  انٹرویو


وزیراعظم عمران خان نے ”سی این این“ پروگرام میں میزبان بیکی اینڈرسن کے ساتھ منگل کی شب مختصر انٹرویو میں کہا کہ ان کے دورہ امریکا میں صدرٹرمپ نے ان سے درخواست کی تھی کہ انہیں امریکا اور ایران کے درمیان سہولت کاری کی کوشش کرنی چاہیے اور انہوں نے اپنے حالیہ دورہ ایران میں ایرانی صدر حسن روحانی سے امریکی پیش کش کے بارے میں بات کی ہے۔

وزیراعظم نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ابھی چونکہ صورتحال بن رہی ہے اس لئے وہ زیادہ تفصیل میں نہیں جائیں گے، آئیں ہم دیکھیں کہ یہ صورتحال کس طرف جاتی ہے۔

تازہ ترین