• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسن اقبال کیخلاف کوئی نئی انکوائری شروع نہیں کی، نیب

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) نیب نے احسن اقبال کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری کی منظوری دینے کی تردید کردی ہے، اس ضمن میں نیب نے پریس رلیز جاری کردی ہے جس کے مطابق احسن اقبال کے خلاف کسی نئی انکوائری کی منظوری نہیں دی گئی ہے۔ پریس رلیز میں بتایا گیا ہے کہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ مسلم لیگ ن کے رہنما کے خلاف ذرائع آمدنی سے متعلق تفتیش کی اجازت دے دی گئی ہے لیکن ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
تازہ ترین