• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہفتہ صفائی کادوسراروز،نشتر چوک کی دھلائی،مختلف علاقوں کاجائزہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر ملتان شہر میں ہفتہ صفائی مہم جاری ہے۔گزشتہ روزڈسٹرکٹ جیل اور برن یونٹ کے سنگم پر واقع نشتر چوک کی واشنگ کی گئی۔اس عمل میں واٹر باوزر اور مکنیکل سوئیپر استعمال کئے گئے۔ ایم سالڈویسٹ منیجمنٹ کمپنی ناصر شہزاد ڈوگر نے نشتر چوک کا معائنہ کیا۔اس کے علاوہ انہوں نے شہر بھر میں جاری صفائی عمل کا جائزہ لیا۔منیجنگ ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے سڑکوں سے بلڈنگ مٹیریل اٹھانے کی ہدایت کی اور کہا کہ مزاحمت کرنے والوں کا بلڈنگ مٹیریل ضبط کر لیا جائے ۔ناصر شہزاد ڈوگرنےگلگشت کی مارکیٹوں میں صفائی کے معیار پر عدم اطمینان کا اظہارکیا ۔ایم ڈی سالڈویسٹ کمپنی نے اندرون شاہ گردیز اور شاہ شمس پارک روڈ پہ صفائی کا جائزلیااور نواب پورروڈ،بوسن روڈ، نواں شہرچوک اور حسن پروانہ روڈ کا بھی معائنہ کیا۔ دریں اثناء ایم ڈی سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ناصر شہزاد ڈوگر کے زیرصدارت اجلاس میں شہر کی صفائی بارے پلان کو حتمی شکل دی گئی ہے۔پوش مارکیٹوں کی صفائی بارے سپشل سکواڈ تشکیل دے دیئے گئے ۔صفائی ستھرائی کے عمل کو موثر بنانے کیلیے تاجر تنظیموں سے میٹنگز کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نمائندہ افراد کو صفائی آگاہی مہم میں شامل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
تازہ ترین