آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ24؍ ربیع الاوّل 1441ھ 22؍ نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

مولانا حامد علی خان ؒ نے ساری زندگی عشق رسول ؐ میں گزاری :سیمینار

ملتان ( سٹا ف رپو ر ٹر)جمعیت علماء پاکستان ملتان کے زیراہتما م مولانا حامد علی خان ؒ اور جانشین پیر طریقت قاری احمد میاں خان ؒ کی خدمات کے اعتراف میں سیمینارہواجس کی صدارت سجادہ نشین صاجبزادہ قاری ناصر میاں خان نے کی ۔قاری احمدمیاں خان نقشبندی نے کہا کہ پیر طریقت سچے عاشق رسول تھے۔ دین اسلام کے پیغام کو عام کیا اور جرات و بہادری کے ساتھ تحریک نظام مصطفی ؐ میں حصہ لیا س۔ مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ آج اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ ہم پیر طریقت مولانا حامد علی خان ؒ کے نقش قدم پر چلیں جنہوں نے اپنی ساری زندگی نہ صرف عشق رسول ؐ میں گزاری۔ آپ ؒ نے جس طرح تحریک نظام مصطفی ؐ میں کردار ادا کیا ان خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیاجاسکے گا ۔ معاون خصوصی حاجی جاوید اختر انصاری،ندیم قریشی، سجادہ نشین پیر سید ولی محمد شاہ ثانی ، حیدر عثمان ملک،زاہد بلال قریشی، علامہ عبد الحق مجاہد، وسیم ممتاز ، علامہ عنائیت اللہ رحمانی نے بھی خطاب کیا۔

ملتان سے مزید