• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید ملت لیاقت علی خان کا 68 واں یومِ شہادت

شہید ملت لیاقت علی خان کا 68 واں یومِ شہادت


پاکستان کے لیے اپنا سب کچھ قربان کیا، ملک کی راہ میں شہادت پائی شہید ملت، نوابزادہ لیاقت علی خان کا 68 واں یومِ شہادت آج عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔

نوابزادہ لیاقت علی خان 1857 کی جنگ آزادی کے بعد مسلم رہنماؤں کی ان نمائندہ شخصیات میں شامل ہیں جو برطانوی راج کے خاتمے اور مسلمانوں کیلئے ایک علیحدہ وطن کی جدوجہد میں پیش پیش رہے۔

مشرقی پنجاب کے زمیندار گھرانے میں آنکھ کھولنے والے لیاقت علی خان نے علی گڑھ سے 1918 میں گریجویشن مکمل کی اور 1921 میں آکسفورڈ یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔

انہوں نے سن 1923ء میں عملی طور پر سیاست کے میدان میں قدم رکھا اور1936ء میں مسلم لیگ کے  سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔

انہوں نے قائد اعظم کا قریبی ساتھی بن کر مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کے حصول کے لیے شب وروز کام کیا۔

تحریک آزادی کے دوران لیاقت علی خان قدم قدم پر قائداعظم کے ساتھ رہے، انہی کی کوششوں سے 1941ء کے انتخابات میں کانگریس کے مقابلے میں مسلم لیگ کو مسلمانوں نے ووٹ دیا اور بعد ازاں ان ہی انتھک کاوشوں کے نتیجے میں 14 اگست 1947ء کو دنیا کے نقشے پر ایک نیا ملک پاکستان کے نام سے وجود میں آیا۔

قائداعظم کی وفات کے بعد نوابزادہ لیاقت علی خان نے مسلمانوں کے مفادات کے تحفظ اور قیادت کے خلل کو پورا کرنے کی کوشش کی۔

16 اکتوبر 1951ء کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران سید اکبر نامی شخص نے لیاقت علی خان کو شہید کردیا تھا۔

تازہ ترین