• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات: کثیرالمنزلہ عمارت میں لگی آگ بے قابو ہوگئی

جنگ نیوز
کثیرالمنزلہ عمارت کے بیسمنٹ کو آج علی الصبح شعلوں سے اپنی لپیٹ میں لیا

صوبہ پنجاب کے شہر گجرات میں کثیرالمنزلہ عمارت میں لگی آگ بے قابو ہوگئی، حکام کے مطابق 13فائر ٹینڈرز اور 100 اہلکار آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

علی الصبح عمارت میں لگنے والی آگ سے خاتون اور دس سالہ بچی جھلس کرجاں بحق ہوگئی جبکہ امدادی کارکنوں نے 50 سے زائد افراد کو ریسکیو کرلیا۔

گجرات کے بھمبرروڈ پر واقع کثیرالمنزلہ عمارت کے بیسمنٹ کو آج علی الصبح شعلوں نے اپنی لپیٹ میں لیا، دیکھتے ہی دیکھتے آگ بالائی منزل کی طرف پھیلنے لگی اور پوری عمارت دھویں سے بھرگئی۔

ریسکیو اہلکاروں نے آگ پر قابو پانےکی کوشش کی لیکن بے سودرہی۔ مختلف اضلاع سے طلب کیے گئے 13فائر ٹینڈرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

عمارت سےتقریباً 50 افراد کو ریسکیو کیا گیا، جن میں 5 شدید زخمی ہیں جنہیں عزیز بھٹی اسپتال لایا گیا ہے۔

عمارت کی بالائی منزل پر رہائشی فلیٹس، گراؤنڈ فلور پر شاپنگ سینٹر اور دفاتر بھی قائم ہیں۔

تازہ ترین