• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا کیٹ مڈلٹن پاکستان کیلئے لیڈی ڈیانا بننے جارہی ہیں؟

برطانوی شاہی جوڑا شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن اس وقت دورہ پاکستان پر موجود ہیں جن کا 2 روز قبل اسلام آباد کے نور خان ایئر بیس پر شاندار استقبال کیا گیا۔

شاہی جوڑا پاکستان آمد کے ساتھ ہی اپنی مصروفیات میں لگ گیا جن میں تقریبات میں شامل ہونے، عشائیے میں شرکت کرنے اور اعلیٰ حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں شامل ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ شہزادی کیٹ کا پر تپاک استقبال کیا اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر بھی موجود تھے۔

یہ کسی بھی برطانوی شاہی گھرانے کی شخصیت کا 13 سال بعد پاکستان کا پہلا دورہ تھا ان سے قبل 2006 میں شہزادہ چارلس اور شہزادی کومیلا نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

کیا کیٹ مڈلٹن پاکستان کیلئے لیڈی ڈیانا بننے جارہی ہیں؟
شہزادہ چارلس اور شہزادی کومیلا نے 2006 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

شہزادی ڈیانا برطانوی شہزادے ولیمز کی والدہ تھیں جو تین مرتبہ پاکستان کا دورہ کرچکی تھیں۔

انہوں نے پہلی مرتبہ ستمبر 1991 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، اس دوران انہوں نے یہاں نہ صرف مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں بلکہ پاکستان میں مختلف سیاحتی مقامات کا دورہ بھی کیا جس میں چترال کا دورہ بھی شامل تھا۔

لیڈی ڈیانا فلاحی کاموں کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت رکھتی تھیں جبکہ وہ کینسر کے مرض کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کے لیے بھی دنیا بھر کے دورے کرتی تھیں، تاہم اسی وجہ سے انہوں نے 1996 اور 1997 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

کیا کیٹ مڈلٹن پاکستان کیلئے لیڈی ڈیانا بننے جارہی ہیں؟
شہزادی ڈیانا 3 مرتبہ پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

اس موقع پر انہوں نے شوکت خانم اسپتال کی بنیاد رکھنے والے عمران خان کے ہمراہ فنڈز جمع کرنے کے لیے مختلف تقاریب میں شرکت بھی کی تھی۔

عمران خان کے ہمراہ ان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان بھی موجود رہیں جو خود ایک برطانوی خاتون تھیں۔

کیا کیٹ مڈلٹن پاکستان کیلئے لیڈی ڈیانا بننے جارہی ہیں؟
شاہی جوڑے نے وزیراعظم عمران خان اور صدر عارف علوی سے بھی ملاقات کی۔

شہزادہ ولیم شہزادی ڈیانا کے ہی بیٹے ہیں جو اپنی اہلیہ شہزادی کیٹ میڈلٹن کے ساتھ جب پاکستان آئے اور طیارے سے اترے تو کیٹ میڈلٹن نے ویسا ہی لباس زیب تن کیا ہوا تھا جو ان کی ساس یعنی لیڈی ڈیانا نے دورہ پاکستان کے دوران کیا تھا۔

شاہی جوڑے نے اپنی مصروفیات کے دوران اسلام آباد کے ایک اسکول کا دورہ کیا جہاں ایک دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک طالبہ نے شہزادہ ولیم سے کہا کہ وہ ان کی والدہ (شہزادی ڈیانا) کی بہت بڑی مداح ہیں جس پر شہزادے نے انہیں جواب دیا کہ وہ بھی اپنی والدہ کے بہت بڑے مداح ہیں۔


کیا کیٹ مڈلٹن پاکستان کیلئے لیڈی ڈیانا بننے جارہی ہیں؟
شہزادی ڈیانا اور شہزادی کیٹ کے لباس میں مماثلت دکھائی دی۔

شاہی جوڑ نے پہلے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کی اور پھر اس کے بعد انہوں نے ایوان صدر میں صدر عارف علوی سے بھی ملاقات کی۔

اسی روز رات میں شاہی جوڑے نے اسلام آباد میں قائم یادگارِ پاکستان کا دورہ کیا جہاں شہزادے نے خطاب بھی کیا اور دنیا کو درپیش ماحولیاتی تبدیلی کے خطرے پر بھی روشنی ڈالی۔

اس تقریب میں آمد کے لیے شاہی جوڑے نے ایک آٹو رکشا کا انتخاب کیا، اس دوران شہزادہ ولیم نے شیروانی جبکہ شہزادی نے گہرے سبز رنگ کا جینی پیکم ڈریس پہنا ہوا تھا۔

دورہ چترال کے دوران جوڑے کو چترالی ٹوپی بھی پہنائی گئی، جیسا کہ اپنے ماضی کے دورے کے دوران شہزادی ڈیانا نے بھی پہنا تھا جبکہ وہاں کے لوگوں سے ملاقاتیں بھی کی تھیں۔

شہزادی کیٹ میڈلٹن بھی اپنی فراغ دلی کی وجہ سے پاکستانیوں کے دل جیت رہی ہیں، تاہم وہ شہزادی ڈیانا کی طرح سماجی کاموں کا بیڑہ اٹھاتے ہوئے اپنے محبت کے نقوش پاکستانیوں پر ہمیشہ کے لیے چھوڑ سکیں گی یا نہیں یہ فیصلہ وقت ہی کرے گا۔

تازہ ترین