• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین نے قائد ملت کی قبر پر حاضری دی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کے اراکین رابطہ کمیٹی نے قائد ملت نوابزادہ لیاقت علی خان شہید کی 68ویں بر سی کے موقع پر ان کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی اور انکے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ۔شہید کے مزار پر حاضری دینے والوں میں اراکین رابطہ کمیٹی خالد سلطان ،محفوظ یار خان ،کشور زہرہ ،رکن قومی اسمبلی حافظ اسامہ قادری ،رکن سندھ اسمبلی عباس جعفری اور دیگر شامل تھے ۔

تازہ ترین