• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ٹی آئی ایکٹ کیخلاف ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری ،مریضوں کومشکلات

لاہور ( جنرل رپورٹر ) سرکاری ہسپتالوں میں گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کی کال پر ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف ساتویں روز بھی ہڑتال جاری رہی جس کے دوران ہسپتالوں کی تمام او پی ڈیز ’ پیتھالوجی لیب اور شعبہ ریڈیالوجی مکمل طور پر بند رہے، دور دراز سے آنے والے مریضوں کو شدیدمشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور بیشتر مریض بغیر علاج معالجہ کے گھروں کو واپس لوٹ گئے گرینڈ ہیلتھ الائنس نے میو ہسپتال’جنرل ہسپتال ’ گنگا رام ’جناح ’ سروسز ’ پی آئی سی ’ چلڈرن ’اور دیگر ہسپتالوں میں احتجاجی ریلیاں اور جلسے منعقد کئےگئے،ہسپتالوں کی او پی ڈیز دن بھر ویرانی کا منظر پیش کر تی رہیں جبکہ ہسپتالوں کی سنٹرل لیب اور ریڈیالوجی کے شعبوں کو بھی تالے پڑے رہے، بیشتر مریض ایمرجنسیوں سے علاج معالجہ کرواتے رہےجبکہ جنرل آپریشن تھیٹرز میں شیڈول آپریشن بھی ملتوی کر دیئے گئے ۔گرینڈ ہیلتھ الائنس کے زیر اہتمام گزشتہ روز میو ہسپتال لاہور کے آئوٹ ڈور کے کائونٹر کے عین سامنے گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب ،میو یونٹ اور مختلف تنظیموں کی کابینہ کے ممبران اور ہسپتال ملازمین کا مشترکہ اجلاس ہوا۔
تازہ ترین