• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈرگ انسپکٹر نے خان بیلا میں واقع فیض میڈیکل سٹور کو زائد المیعاد ادویات رکھنے ۔اور بستی بہاراں میں واقع بھٹہ میڈیکل سٹور کو بغیر ڈرگ لائسنس کے چلانے پر سربمہر کردیا ۔اسی طرح شجاع آباد کے علاقے ریلوے روڈ پر واقع حجامہ سنٹر میں احمد ہربل میڈیسن کو پی ایچ ڈی رجسٹریشن پر ،بستی قریشی والا میں غلام جیلانی کلینک کو اور کھاکھی پنجانی میں آصف کلینک کو بغیر لائسنس چلنے پر سربمہر کردیا جبکہ شیخ میڈیکل سٹور سے مختلف ادویات کے نمونے حاصل کرکے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھجوا دیئے ہیں۔
تازہ ترین