• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجر کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

پشاور( کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر کے تجارتی مرکز کوہاٹی گیٹ میں تاجر کو اینٹوں کے پے در پے وار کر کے بیدردی سے قتل کرنے والے مرکزی ملزم کوگرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کوہاٹی گیٹ میں دکاندار ہے جس نے نے گزشتہ دنوں اگرائی کیلئے آنے والے تاجر کو طیش میں آ کر شدید زخمی کیا تھا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جس سے مزید تفتیش جا ری ہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سٹی ٹو زرولی خان کو اطلاع موصول ہوئی تھی تاجر کے قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم شاکر علاقہ کوتوالی کی حدود میں موجود ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ کوتوالی نور حیدرنے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم شاکر احمد ولد محمد سکنہ تخت بھائی مردان کو نہایت حکمت عملی سے گرفتار کر لیا۔ جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران تاجر مقصود جان کو اینٹوں کے پے درپے وار کر کے بیدردی سے قتل کرنے کا اعتراف کیا۔
تازہ ترین