• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی کے اعتراضات مستردپرامن انتخابات کیلئے اقدامات آئینی اختیار،الیکشن کمیشن

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی ) الیکشن کمیشن نے لاڑکانہ ضمنی الیکشن میں فوج کی تعیناتی پر پیپلز پارٹی کے اعتراضات مسترد کرتےہوئے کہاہے کہ پر امن انتخاب کیلئے اقدامات الیکشن کمیشن کا آئینی اختیار ہے جسے چیلنج نہیں کیا جاسکتا ، الیکشن کمیشن نے بدھ کو پی پی پی کے ترجمان سینیٹر فرحت بابر کے اعتراضات کے جواب میں واضح کیا کہ 16 اکتوبر 2019 کو شائع ہونے والی خبر میں 11۔PS لاڑکانہ میں پاک فوج اور رینجر کی تعیناتی پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے جنر ل سیکرٹری فرحت بابر نے الیکشن کمیشن کو ایک خط بھی تحریر کیا ہے ،الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 218کے تحت انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے۔

تازہ ترین