• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکمانستان کے 28ویں یوم آزادی کی تقریب، مولانا فضل الرحمان کے مارچ پر مہمانوں کی گپ شپ

اسلام آباد (صالح ظافر) پاکستان میں متعین ترکمانستان کے سفیر کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں اپنے ملک کے 28ویں یومِ آزادی کے موقع پر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مہمانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ترکمان سفیر اتادجان موولاموو ڈپلومیٹک کور کے ڈین بھی ہیں۔ تقریب میں مہمانوں کی اکثریت مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ اور دھرنے کے امکان پر بات چیت کرتے دکھائی دیے۔ تقریب کے شرکاء یہ جاننا چاہتے تھے کہ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد پہنچ پائیں گے یا نہیں اور اگر وہ پہنچنے میں کامیاب ہوگئے تو کیا وہ اپنے مقصد کے حصول کے بغیر واپس جائیں گے! تقریب کے چیف گیسٹ وفاقی وزیر نور الحق قادری تھے جنہوں نے امید ظاہر کی کہ مولانا کے ساتھ مذاکرات کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔

تازہ ترین