لاڑکانہ(این این آئی )لاڑکانہ کے حلقہ پی ایس گیارہ 2 پر ضمنی انتخابات کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں پولنگ آج (جمعرات)صبح 8 بجے سے بنا کسی توقف کے شام 5 بجے تک ہوگی پیپلزپارٹی اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے امیدواروں میں کڑا مقابلا متوقع ہے، پولنگ کیلئے لاڑکانہ الیکشن کمیشن آفس سے بیلٹ باکسز، پیپرز سمیت دیگر سامان اور عملے کو رینجرز کی نگرانی میں پولنگ اسٹیشنز پر پہنچادیا گیا۔