• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

 برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن نے پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع چترال میں واقع وادی کیلاش میں منفرد ثقافت ، روایت اور رقص کو دیکھنے کے لیے وہاں کا دورہ کیا۔

برطانوی شاہی جوڑے  کا چترال پہنچنے پر پرتباک استقبال


یہ بھی پڑھیے: کیا کیٹ مڈلٹن پاکستان کیلئے لیڈی ڈیانا بننے جارہی ہیں؟

سوال یہ اٹھایا جا رہا تھا کہ شاہی جوڑے نے  کیلاش کا دورہ کیوں کیا؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق وادی کیلاش کے لوگ اپنے آپ کو سکندر اعظم کی اولاد کہتے اور سمجھتے ہیں۔

ایک روایت کے مطابق سکندر اعظم کی افواج کے زخمی سپاہی اپنے اہل و عیال سمیت یہاں ٹھہر گئے تھے اور پھر وہیں سے یہ قبیلہ پرورش پاتا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستانی آرٹسٹ نے ولیم اور کیٹ کا پورٹریٹ بنالیا

وادی کیلاش کہاں ہے؟

وادی کیلاش افغانستان کے سرحد سے متصل صوبہ خیبر پختونخواہ کے شمالی ضلع چترال میں واقع ہے۔

متعدد مورخین نے کیلاش کے بارے میں لکھا ہے اور ان میں سے بیشتر نے انھیں سکندر اعظم کی فوج کی اولاد سے جوڑ دیا ہے کیونکہ ان کے بہت سے رسوم ، رواج اور روایات قدیم یونانیوں کے طرز زندگی کی نشاندہی کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ چترال پہنچ گئے

وادی کیلاش کی  منفرد ثقافت، روایات، رسومات، اقدار، تہوار اور لباس کے ساتھ کیلاش دنیا میں کہیں بھی نہیں ملتا ہے۔



تازہ ترین