• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی شخص کو اژدہا پکڑنا مہنگا پڑگیا


بھارتی ریاست کیریلا میں ایک مزدور اس وقت مشکل میں پھنس گیا جب ایک جنگلی سانپ پائیتھن نے اس گردن کو دبوچ لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 58 سالہ بھوا چندارن نائیر کیریلا کے ایک گاؤں میں جھاڑیوں کی کٹائی میں مصروف تھا کہ اسے ایک 10 فٹ لمبا جنگلی سانپ دکھائی دیا۔

اس نے جب غور کیا تو وہ پائیتھن (اژدہا) تھا جسے پکڑنے کے لیے اس نے اپنے دیگر ساتھیوں کو بلایا۔

بھارتی شخص کو اژدہا پکڑنا مہنگا پڑگیا
متاثر مزدور کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا، طبی امداد دے کر فارغ کردیا گیا۔

تمام لوگ کڑی کوشش کے بعد اس پائیتھن کو پکڑنے میں کامیاب تو ہوگئے لیکن اُسے تھیلے میں ڈالنے کی بھواچندارن کی کوشش خود اُس کے گلے پڑ گئی۔

اژدہا تھیلے میں جانے کے بجائے پہلے اس شخص کے جسم اور پھر اس کی گردن پر لپٹ گیا۔

اژدہے نے بھواچندارن کی گردن کو دبوچ لیا جس کی وجہ سے ان کی سانس کی نالی بند ہونے لگی۔

تاہم پاس ہی موجود بھواچندارن کے دیگر ساتھیوں نے فوراً ہی منہ اور دم کی جانب سے اس پائیتھن کو پکڑ لیا تاکہ اس کے بل کو کھول کر نائیر کی گردن سے دور کیا جاسکے۔

اس کام کے لیے ساتھی مزدوروں نے کپڑوں کا بھی سہارا لیا تاکہ ان کی پکڑ اس اژدھا پر زیادہ مضبوط ہو، تاہم بر وقت کوشش سے وہ پائیتھن سے بھواچندارن کی جان چھڑوانے میں کامیاب ہوئے۔

یہ لوگ پائیتھن کو بورے میں بند کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ اسے بعد میں وائلڈ لائف کے عملے کے حوالے کردیا جنہوں نے اسے دوبارہ جنگل میں چھوڑ دیا۔

بھواچندارن کو گردن میں شدید تکلیف کے ساتھ قریبی اسپتال منتقل کیا گیا اور طبی امداد دے کر فارغ کردیا گیا۔

تازہ ترین