• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

شاہی جوڑے نے بادشاہی مسجد میں قرآن پاک کی تلاوت سنی

شاہی جوڑے نے بادشاہی مسجد میں قرآن پاک کی تلاوت سنی


برطانوی شاہی جوڑے نے لاہور میں تاریخی بادشاہی مسجد کا دورہ کیا اور کلام پاک کی تلاوت بھی سنی۔

مغلیہ سلطنت کے دور کے فن تعمیر نے شہزاداہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کو اپنا گرویدہ بنالیا۔

شاہی خاندان کا شہزادہ اور شہزادی بادشاہی مسجد کے مختلف حصوں میں گئے،  جہاں انہیں بادشاہی مسجد کی تاریخ اور مغلیہ فنِ تعمیر سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

شہزادی کیٹ مڈلٹن نے سبز رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا اور سر پر آنچل بھی لیا ہوا تھا۔

اس موقع پر شاہی جوڑے نے مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والوں سے ملاقات کی اور مذہبی رواداری سے متعلق تبادلہ خیال بھی کیا۔

واضح رہے کہ آج پورا دن شاہی جوڑے نے لاہور میں گزارا، ایئر پورٹ پر شاہی جوڑے کا استقبال گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کیا اور انہیں تحائف پیش کیے۔

شاہی جوڑے کی لاہور آمد پر ان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا اور بچوں نے مہمانوں کو پھول پیش کیے۔

اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ برطانوی شہزادے کا دورۂ پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنائے گا، زندہ دلانِ لاہور مہمانوں کے روایتی استقبال کے لیے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: شہزادہ ولیم سے طالبہ کا دل کو چھولینے والا مکالمہ

لاہور آمد کے فوری بعد شاہی جوڑا ایس او ایس ویلیج پہنچا، جہاں شہزادہ اور شہزادی بچوں میں گھل مل گئے۔

شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے لاہورمیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کادورہ بھی کیا۔

اکیڈمی میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے شاہی جوڑے کا استقبال کیا، شاہی جوڑے نے اکیڈمی میں کرکٹ بھی کھیلی۔

تازہ ترین
تازہ ترین