• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سپنوں کی دنیا میں لے جانے والا تکیہ تیار

مسائل میں گھرے لوگوں کو اکثر نیند کی کمی کا سامنا رہتا ہے اور اس بے چینی کو ختم کرنے اور مکمل راحت کی نیند لینے کے لیے انہیں دواؤں کا سہارا لینا پڑتا ہے۔

لیکن اب ایسا نہیں ہوگا کیونکہ انہیں سکون کی نیند سلانے اور خوابوں کی دنیا میں لے جانے کے لیے ایک روبوٹ تکیہ سامنے آگیا۔

گردے کی طرح دکھائی دینے والا یہ تکیہ سوم نوکس اپنی سریلی آواز کے ذریعے اسے استعمال کرنے والے کی سانس کو آہستہ آہستہ کم کردے گا جس کے ساتھ ہی وہ غنودگی میں جانا شروع ہوجائے گا۔

آرٹیفشل انٹیلی جنس کا حامل یہ روبوٹ موسیقی سناتا ہے، لوری دیتا ہے، دل کی دھڑکن کی آواز سناتا ہے جبکہ ایسی قدتی آوازیں پیدا کرتا ہے جو سونے والوں کو ان کی مسلسل خیالات سے دور کردیتا ہے۔

سوم نوکس کو نیدرلینڈز کی ڈیلفٹ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے طلبا نے تیار کیا ہے جسے مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔

ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ایک تہائی لوگ سکون کی نیند حاصل نہیں کر پاتے اور یہی وجہ ہے کہ یہ تکیہ ان کی زندگی میں ایک نئی امید لائے گا۔

اس حوالے سے نیشنل ہیلتھ سروس برطانیہ کا کہنا ہے کہ اس کی مدد سے صرف ایک بالغ شخص ہی 8 گھنٹوں کی مکمل نیند لے سکتا ہے۔

سوم نوکس کو بنانے والوں کا دعویٰ ہے کہ یہ اپنے صارفین کو رات بھر طویل اور آرام دہ نیند دے سکتا ہے جبکہ یہ بہت آرام دہ بھی کیونکہ سونے والا شخص اسے آسانی کے ساتھ تھام سکتا ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ سونے کے لیے انسان کے دل کی دھڑکن آہستہ ہونا ضروری ہے کیونکہ دھیمی سانس ہی پوری رات بھرپور نیند کی سب سے بڑی علامت ہے۔

تاہم سوم نوکس میں یہی خاصیت ہے کہ وہ نہ صرف انسان کے دل کی دھڑکن کو بہتر کرتا ہے بلکہ اسے منٹوں میں آرام مہیا کرتا ہے۔

یہ کس طرح کام کرتا ہے؟

آرٹیفشل انٹیلی جنس کا حامل سوم نوکس اپنے جدید سینسرز کی مدد سے مختلف معلومات جمع کرتا ہے، جو اسے بتاتا ہے کہ آپ اس وقت جاگ رہے ہیں، غنودگی میں ہیں یا پھر گہری نیند میں چلے گئے ہیں۔

آپ کی نیند کی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کا آرٹیفشل انٹیلی جنس کا حامل الگورتھم ڈیٹا کو جمع کرکے تکیے کو اسی کے مطابق رویہ اپنانے کی ہدایت کرتا ہے۔

یہ آپ کی سانسوں کا جائزہ لیتے ہوئے اس کے مطابق اپنی دھڑکن اور آواز کو متعین کرتا ہے تاکہ سانس لینے کا ایک متوازن نظام چلتا رہے۔

اس کے ساتھ ساتھ یہ ایسی ہی حرکت اور آواز پیدا کرتا ہے جو متعلقہ انسانی جسم کے لیے آرام دہ ہو جس کی وجہ سے وہ موثر انداز میں اپنی نیند پوری کر سکتا ہے۔ 

تازہ ترین
تازہ ترین