آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار19؍ربیع الاوّل 1441ھ 17؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

یورپی کونسل نے برطانیہ کی یورپ سے علیحدگی کی توثیق کردی

یورپین کونسل نے برطانیہ کی یورپ سے علیحدگی کی توثیق کردی۔ یہ توثیق علیحدگی کے آرٹیکل 50 کے تحت برسلز میں بلائے گئے یورپین کونسل کے خصوصی اجلاس میں کی گئی۔

اب برطانیہ یکم نومبر 2019 سے یورپ کا رکن نہیں رہے گا۔

اس حوالے سے یورپین کمیشن کے سربراہ جاں کلاڈ جنکر ، کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک، آئرلینڈ کے وزیر اعظم لیو ورادکر اور یورپ کی جانب سے بریگزیٹ کیلئے چیف مذاکرات کار مائیکل بیرنئے نے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔

ان رہنماؤں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ بھی برطانیہ کیلئے یورپ میں شمولیت کیلئے دروازے کھلے رکھنے کا عندیہ دیا۔

اس کے ساتھ ساتھ یورپی کونسل نے ایک سیاسی اعلامئے کی بھی منظوری دی ہے جس میں یورپی یونین اور برطانیہ جبکہ برطانیہ اور آئرلینڈ کے درمیان مستقبل کے تعلقات کیلئے بھی ایک فریم ورک وضع کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید