مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی بحران کو سنجیدگی اور افہام و تفہیم سے حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے، بعض لیڈر اور صاحب اقتدار لوگ سمجھتے ہیں کہ پاکستان کو بنے صرف پانچ،چھ سال ہوئے ہیں۔
لاہور میں سابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار، میاں منظور وٹو، احمد شجاع وٹو اور فیصل صالح حیات نے چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کی اور موجودہ سیاسی بحران کے حل میں اپنا کردار ادا کرنے کا مشورہ دیا۔
چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ جو لوگ پاکستان کی تاریخ سے لاعلم ہیں، انہیں چاہیے کہ تاریخ کا علم حاصل کریں اور دیکھیں پہلے کون کیا تھا اور اب کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعض سیاسی لیڈروں کو یہ بھی معلوم نہیں کہ مولانا فضل الرحمٰن اور حاصل بزنجو کے والد کانام کیا ہے، ایسے لوگ کیا مذاکرات کریں گے۔