• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد آصف نے رینکنگ اسنوکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تجربے کار کیوئٹس محمد آصف نے محمد سجاد کو سخت مقابلے کےبعد7- 4سے شکست دے کر تیسری قومی رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔ جمعرات کو کراچی جیم خانہ میں بیسٹ آف13 فریمز کے فائنل کو مقبول چینل جیو سپر نے براہ راست نشر کیا۔ فائنل میں محمد آصف کو ابتدائی 2 فریمز میں فتح ملی ۔ اگلے پانچ فریمز میں سے سجاد نے 4 فریمز جیت کر ساتویں فریم کے اختتام پر 3-4کی برتری حاصل کرلی۔اگلافریم جیت کر آصف نے مقابلہ 4-4 کردیا۔ نویں فریم میں ایک مرحلہ پرمحمد سجاد کو 40 پوائنٹس کی برتری حاصل تھی لیکن ان کی ایک مسنگ کا آصف نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور برتری اپنے نام کرلی ۔ آصف نے مزید دو فریمز زیادہ مزاحمت کے بغیر جیت کر 4-7سے فتح اپنے نام کی، مقابلے کے اختتام پر اسپانسر جوبلی انشورنش کے ایم ڈی طاہر احمد، پاکستان اسنوکر اینڈ بلیئرڈ ایسوسی ایشن کے چیئرمین عالم گیر شیخ، صدر منور شیخ نے انعامات تقسیم کئے۔ فاتح کھلاڑی کو ایک لاکھ اور رنر اپ کو 40 ہزار روپے دیے گئے، سیمی فائنلسٹ کو 30ہزار روپے فی کس دیے گئے، اپنی جیت کے بعد محمد آصف نے کہا کہ میچ میں دونوں کھلاڑی 100 فیصد کارکردگی نہ دکھا سکے اور بہت مسنگ کی، فائنل میں ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ سابق چیمپئن محمد سجاد کہنا تھا کہ نویں فریم میں ایک مسنگ مہنگی ثابت ہوئی ۔

تازہ ترین