• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور سعودی عرب کا استحکام ایک دوسرے سے وابستہ ہے، مفتی قصوری

کراچی ( پ ر) مرکزی جمعیت اہل حدیث سندھ کے امیر مفتی یوسف قصوری نے کہا ہے کہ خلیج میں قیام امن کی کوششیں مستحسن ہیں ، عراق پر حملے کی امریکی غلطی خلیج کے لئے تباہ کن ثابت ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا استحکام ایک دوسرے سے وابستہ ہے ۔ وہ مرکز ادارہ فروغ قرآن وسنت ناظم آباد میں سندھ کے انتخابی بورڈ کے سربراہوں اور کراچی کی شوریٰ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ اجلاس کے مہمان خصوصی مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے انتخابی بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر عبد الغفور راشد تھے ۔ اجلاس میں ضلعی انتخابات کا لائحہ عمل طے کیا گیا ۔ اجلاس میں مولانا ابراہیم طارق ، مولانا افضل سردار ، قاری خلیل الرحمٰن جاوید ، سید عامر نجیب ، محمد اشرف قریشی ، ایم مزمل صدیقی ، امیر عبد اللہ فاروقی ، مولانا حسن سموں ، مفتی رفیق سلفی اور دیگر نے شرکت کی ۔مفتی محمد یوسف قصوری نے مزید کہا کہ پاک سعودی دوستی تاریخی اہمیت کی حامل ہے۔سعودی عرب ہر مشکل وقت میں پاکستان اور پاکستانیوں کے ساتھ کھڑا رہا ہے ، حرمین شریفین کے دفاع اور تحفظ کے لئے ہر پاکستانی جان کی بازی لگانے کو تیار ہے ۔

تازہ ترین