• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ، شریک ملزم کی درخواست پر پراسیکیوٹر نیب کو نوٹس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے ساحل سمندر کی اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق ریفرنس میں شریک ملزم بلڈر دائود جان کی درخواست پر پراسیکیوٹر نیب کو نوٹس جاری کردیئے، سماعت کے موقع پر چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال، سابق ڈی جی ایس بی سی اے افتخار قائمخانی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے،شریک ملزم بلڈر دائود جان نے بھی ریفرنس کو چیلنج کردیا،سید مصطفی کمال کے وکیل حسان صابر ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیاکہ ان درخواستوں کو ریفرنس سے الگ سنا جائے ہم چاہتے ہیں ریفرنس کی جلد سماعت مکمل کی جائے، عدالت نے مصطفیٰ کمال کے وکیل کی زبانی استدعا مسترد کردی اور شریک ملزم کی درخواست پر نیب پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کردیئے، عدالت نے ریمارکس دیئے ایک ہی معاملہ ہے، ساری درخواستوں کو ایک ساتھ سنا جائے گا، عدالت نے 26اکتوبر کو نیب پراسیکیوٹر اور فریقین سے دلائل طلب کرلیے، نیب کے مطابق مصطفی کمال اور دیگر کے خلاف ساحل سمندر پر ساڑھے 5ہزار مربع گز زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے۔

تازہ ترین