• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائس چانسلر جامعہ بلوچستان کوہٹایا جائے،طلباء ایجوکیشنل الائنس

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)طلباء ایجوکیشنل الائنس کے رہنمائوں نے جامعہ بلوچستان میں طلباء وطالبات کوہراساں کرنے کے واقعے پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وائس چانسلرکو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائےاورجامعہ میں سیاسی سرگرمیوں اور اظہار رائے کی آزادی پر سے پابندی ہٹائی جائے۔ان خیالات کااظہارنیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ڈاکٹراسحا ق بلوچ،پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن( آزاد)کے صدرزبیرشاہ آغا، پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے صدر کبیرافغان، بی ایس او پجار کےمرکزی وائس چیئرمین ملک زبیر بلوچ، بلوچ طلباء ایکشن کمیٹی کے اعجاز بلوچ،جے ٹی آئی( نظریاتی) کے مرکزی صدر حافظ سیدنورہزارہ اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی صدر ناظر حسین نے جمعرات کوطلباء ایجوکیشنل الائنس کے زیراہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں کیا ۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ طلباء ایجوکیشنل الائنس طلباتنظیموں کا مشترکہ پلیٹ فارم ہے جس کے قیام کا مقصد اس طرح کی منفی سرگرمیوں کی روک تھام یقینی بنانا ہے تاہم اظہاررائے پرپابندی عائد کرکے طلباء کے درمیان خلا پیدا کیاگیا اورغیرنصابی سرگرمیوں کے انعقاد کا سلسلہ سردخانے کی نظرہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ طلباء خاموشی اختیار کرنے کی بجائے ایسے واقعات کیخلاف آواز اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے مادر علمی بلوچستان یونیورسٹی میں طالبات کو بلیک میل کرنے کا اسکینڈل بلوچ پشتون روایات کے منافی عمل ہے ، طویل عرصے سے طلباء و طالبات کو امتحانات میں فیل کرنے ، کنٹریکٹ بنیادوں پر تعیناتی و دیگر سرگرمیوں کے نام پر بلیک میل اور ہراساں کیا گیا جس سے قومی سطح پر صوبے کی بدنامی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی میں پیش آنے والے واقعات صوبے میں خواتین کیلئے تعلیم کی راہیں بند کرنے کی سازش ہےجو ناقابل معافی جرم ہے۔
تازہ ترین