• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور‘ پولی تھین شاپنگ بیگز کیخلاف کارروائی‘18 مالکان گرفتار

پشاور ( وقائع نگار ) پشاور صدر میں پولی تھین پلاسٹک شاپنگ بیگز کیخلاف کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں پولی تھین شاپنگ بیگز ضبط کرکے 18 مالکان کوگرفتار کرلیا گیا۔ پشاور کینٹ بورڈ انتظامیہ نے صدر بلور پلازہ اور پشاور ٹریڈ سنٹر سنہری مسجد روڈ پر واقع 530دوکانوں کا دورہ کیا۔ کارروائی کے دوران جدید گیج میٹر کے زریعے بیگز کا معائنہ کیا گیا۔پولی تھین پلاسٹک،غیر معیاری اور مقررہ مقدار سے کم کوالٹی پر دوکانوں سے 25 کلو پولی تھین پلاسٹک شاپنگ بیگز کو قبضے میں لیکر 18 مالکان گرفتار کرلئےپشاور کینٹ کی تاجر برادری کو متنبہ کیا گیا ہے بازاروں،مارکیٹوں اور پلازوں میں بائیو ڈیگریڈیبل قابل تحلیل شاپنگ بیگز اور کاغذ کے بیگز کا استعمال عام کردیں۔ بصورت دیگر خلاف ورزی کی صورت میں کینٹ بورڈ ریزلوشن نمبر 2019/5 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی جس میں جرمانہ،مال کی ضبطگی اور دوکانوں کی سربمہری شامل ہے ۔
تازہ ترین