• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضم اضلاع میں دسمبر کے آخر تک پانچ سہولت مراکز کام شروع کردینگے ‘کامران بنگش

پشاور ( نیوزڈیسک )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کامران بنگش نے کہا ہے کہ دسمبر کے آخر تک ضم شدہ اضلاع میں05 شہری سہولت مراکز کام شروع کردیں گے جس سے عوام کو ایک چھت تلے دس سے زیادہ خدمات فراہم کی جائیں گی جو حقیقی تبدیلی کی جانب ایک احسن قدم ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہری سہولت مراکز بارے ایک اجلاس سے خطاب میں کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں خیبرپختونخوا کے سیکرٹری ریلیف عابد مجید، آئی ٹی بورڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر شہباز خان ، پنجاب آئی ٹی بورڈ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل برائے شہری سہولت مراکز محمد وسیم بھٹی سمیت پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے اہلکاروں نے شرکت کی۔ معاون خصوصی کو پنجاب آئی ٹی بورڈ کی جانب سے ضم شدہ اضلاع کے حالیہ دو روزہ دورے سے متعلق آگاہ کیا گیا اور پنجاب میںقائم شہری سہولت مراکز کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔
تازہ ترین