سندھ کے ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ اور پنجاب کے ضلع لیہ میں 2 گاڑیوں کو پیش آنے والے حادثات کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 16 زخمی ہو گئے۔
کندھ کوٹ میں اوور ٹیک کرتے ہوئے تیز رفتار ٹرک کار پر الٹ گیا، حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ قومی شاہراہ پر پی پی ایل گیس فیلڈ کےمقام پر پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار ٹرک اوورٹیک کرتے ہوئے کار پر الٹ گیا۔
حادثے میں کار میں سوار 4 افراد حادثے میں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرتے ہوئے لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: چترال، کوچ دریا میں گر گئی، 6 مسافر جاں بحق
ادھر لیہ میں پیر جگی کے قریب گاڑی الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 16 زخمی ہوگئے۔
لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں زخمی افراد کو طبی امداد دی جارہی ہے۔