آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات23؍ ربیع الاوّل 1441ھ 21؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

سپر ماڈل بیلاحدید دنیا کی خوبصورت ترین خاتون قرار

سپر ماڈل بیلاحدید دنیا کی خوبصورت ترین خاتون قرار


’گولڈن ریشیو ‘ میجرمنٹس(measurements) کے مطابق امریکی سپر ماڈل ’بیلا حدید‘ دنیا کی خوبصورت ترین خاتون قرار پائی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گریک میتھ میٹکس کا ماننا ہے کہ23 سالہ امریکی سپر ماڈل بیلا حدید کا چہرہ 94.35 فیصد پرفیکٹ ہے، اس لحاظ سے وہ دنیا کی خوبصورت ترین خاتون قرار پائی ہیں۔

سپر ماڈل بیلاحدید دنیا کی خوبصورت ترین خاتون قرار
بیلا حدید

سائنسدانوں نے ’گولڈن ریشیو آف بیوٹی فی اسٹینڈرٹس‘ کے مطابق دنیا کی سب سے خوبصورت خاتون سپر ماڈل بیلا حدید کے چہرے کو پایا ہے جو  اسٹینڈرٹس کے سب سے قریب پائی گئی ہیں۔

ان کی آنکھیں، بھنویں، ناک، ہونٹ، ٹھوڑی، جبڑا اور چہرے کے دیگر خدوخال 94.35 فیصد تک خوبصورتی کے ’گولڈن ریشو آف بیوٹی‘ پر پورا اُترتے ہیں۔

سپر ماڈل بیلاحدید دنیا کی خوبصورت ترین خاتون قرار
امریکی گلوکارہ بیونسے

دنیا کی 10 خوبصورت ترین خواتین کی فہرست میں امریکی گلوکارہ بیونسے دوسرے نمبر پر آتی ہیں جن کا چہرہ 92.44 فیصد پرفیکٹ ہے۔

سپر ماڈل بیلاحدید دنیا کی خوبصورت ترین خاتون قرار
اداکارہ امبر ہیرڈ

امریکی اداکارہ امبر ہیرڈ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں جن کا چہرہ ’گولڈن ریشو آف بیوٹی‘پر 91.85 فیصد اُترتا ہے۔

اس کے علاوہ چوتھے نمبر پر اریانا گرینڈ، پانچویں پر ٹیلر سوئفٹ، چھٹے پر ماڈل کیٹ موس، ساتویں پر اسکارلٹ جانسن، آٹھویں پر نٹیلی، نویں پر کیٹی پیری جبکہ دسویں نمبر پر ماڈل کیرا موجود ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید