آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ24؍ ربیع الاوّل 1441ھ 22؍ نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

لگیج فیس سے بچنے کیلئے خاتون نے کیا کیا؟

ایک غیر ملکی ایئر لائن کی ایک خاتون مسافر نے اضافی بیگیج فیس کی ادائیگی سے بچنے کے لیے انوکھا طریقہ اختیار کیااور جتنے کپڑے اُس نے پیک کیے تھے اُن میں زیادہ سے زیادہ پہن کر سوٹ کیس کا وزن کم کردیا۔

فلپائن سے تعلق رکھنے والی جیل روڈرگز نامی خاتون 2 اکتوبر کو فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ ایئر پورٹ پر ایئر لائن اسٹاف نے اُسے آگاہ کیا کہ اُس کے لگیج کا وزن ساڑھے نو کلوگرام ہے، جبکہ سات کلو گرام وزن ساتھ لے جانے کی اجازت ہے۔

روڈرگز نے اضافی بیگیج فیس دینے انکار کردیا اور چالاکی دکھاتے ہوئے بیگ میں سے تقریباً تین کلو گرام کپڑے نکال کر پہن لیے یوں بیگ کا وزن ساڑھے چھ کلو گرام ہوگیا۔


خاتون نے فیس بک پر اپنی مزاحیہ انداز میں تصویر بھی شیئر کی ہے، جس میں وہ پینٹ، ٹی شرٹس اور جیکٹس کے تقریباً پانچ جوڑے پہنے ہوئے ہے اور ساتھ ہی تحریر ہے کہ ’’9 کلو گرام سے ساڑھے 6 کلو گرام بیگیج کرکے اضافی بیگیج چیلنج قبول کرلیا‘‘

خاتون کی شیئر کی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جسے 20ہزار سے زائد بار شیئر اور 33ہزار سے زائد لوگوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔

روڈرگز کا کہنا ہے کہ ’’وہ اضافی بیگیج فیس اس لیے نہیں دینا چاہتی تھی کہ وزن صرف 2کلو گرام ہی تو زیادہ تھا‘‘، خاتون نے مذاق کرتے ہوئے کہاکہ’’ اگر مجھے معلوم ہوتا کہ تصویر وائرل ہوجائے گی تو کچھ بہتر انداز میں بنواتی‘‘

خاتون سے جب پوچھا گیا کہ آپ دوبارہ ایسا کریں گی تو اُس کا کہنا تھا کہ وہ واقعی دلچسپ تھا لیکن میں تجویز نہیں کروں گی کہ لوگ ایسا کریں۔

یاد رہے کہ اس سال جولائی میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جب اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اضافی لگیج فیس سے بچنے کے لیے بیک وقت 15 شرٹس پہن لی تھی۔

دلچسپ و عجیب سے مزید
خاص رپورٹ سے مزید