آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ24؍ ربیع الاوّل 1441ھ 22؍ نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

بابر اعوان کا پاکستان کو بڑی خوشخبری ملنے کا دعویٰ

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما بابر اعوان نے پاکستان کو بہت بڑی خوش خبری ملنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں بابراعوان نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کو اب کارکے کو  1اعشاریہ 2 ارب ڈالرز کا جرمانہ ادا نہیں کرنا پڑے گا۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ عالمی اداروں نے پاکستان پر عائد جرمانہ معاف کرنے پراتفاق کیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کار کے 1 اعشاریہ 2 ارب ڈالرز معافی کا یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان پر عالمی سطح پر اعتماد کا مظہر ہے۔

بابراعوان نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ عمران خان کے حالیہ دورہ ایران میں پاک ایران گیس کے رُکے ہوئے معاملے پر گفتگو ہوئی، جس میں جلد پیشرفت ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید