• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی مصنوعی مہنگائی کے ذمے داروں کیخلاف ایکشن لینے کی ہدایت

وزیراعظم کی مصنوعی مہنگائی کے ذمے داروں کیخلاف ایکشن لینے کی ہدایت


وزیراعظم عمران خان نے مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن لینے کی ہدایت کردی ۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لینے اور افراط زر پر قابو پانے کے حوالے سے پرائم منسٹر آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی مخدوم خسروبختیار،مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داود،مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ،معاون خصوصی یوسف بیگ مرزا،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان،وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری ،وزیر زراعت پنجاب نعمان لنگڑیال اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی ۔

اجلاس میں ضروری اشیائے خوردونوش خصوصاً گندم ،چینی ،گھی ،دالیں،پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں کا جائزہ اور ذخیرہ اندوزی کے خاتمے کے حوالے سے اقدامات پر تفصیلی بریفننگ دی گئی ۔

اس موقع پر گندم کی فراہمی ،دستیابی اور قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کو منظم رکھنے کے حوالے سے صوبہ پنجاب،خیبرپختونخوا اور سندھ کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم کو اجلاس میں بتایا گیا کہ گندم کے مناسب ذخیرے کو یقینی بنانے اور قیمت کو قابو میں رکھنے کے ضمن میں صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبر پختونخواہ کی حکومتوں کی جانب سے اطمینان بخش انتظامات کیے گئے۔

عمران خان نے گندم اور آٹے کی قیمت کو مزید مستحکم رکھنے کےلیے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو فی الفور تجاویز مرتب کرنے اور موثر فیصلے کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

وزیراعظم نے کہاکہ گندم کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے ضرورت کے تحت درآمد سمیت تمام انتظامی اقدامات ترجیحی بنیادوں پر لئے جائیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ملک میں مصنوعی طور پر مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے ۔

تازہ ترین