• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادی مارچ کے معاملے پر حکومت کی 7 رکنی کمیٹی تشکیل


جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ کے معاملے پر حکومت نے 7 سینئر ارکان پر مشتمل اعلیٰ سطح کی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔

وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی مولانا فضل الرحمٰن سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کرے گی ۔

کمیٹی میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود ،وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری ،رکن قومی اسمبلی اسد عمر اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی شامل ہیں۔

پرویز خٹک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک کسی طور پر سیاسی افراتفری کا متحمل نہیں ہوسکتا، اپوزیشن کے ساتھ افہام و تفہیم اور بات چیت کے ذریعے معاملات حل کیے جائیں گے، ملک کو اس وقت اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔

وزیر دفاع نے کہاکہ کشمیر کے مسئلے پر پوری قوم کو اکٹھا ہونے کی ضرورت ہے، کشمیر کے  عوام پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں، کمیٹی کو اپوزیشن سے بات چیت کا اختیار دیا گیا ہے، کمیٹی کسی بھی سیاسی انتشار سے بچنے کے لئے اپوزیشن سے مذاکرات کرے گی ۔

تازہ ترین